گوجرانوالہ میں خاتون نے بے وفا آشنا کی 2 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

اتفاق پورہ میں سونیا نے ضامنہ کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا ،گرفتاری کیلیے چھاپے


Numainda Express July 27, 2019
بچی کے باپ شاہد کا قاتلہ سے 5 سال سے تعلق تھا لیکن گھر والوں کی مرضی سے شادی کی۔ فوٹو:فائل

خاتون نے آشنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی 2سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

گونجرانوالہ میں خاتون نے آشنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی 2سالہ بیٹی کو ہی قتل کردیا، واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے محلہ اتفاق پورہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جواں سالہ لڑکی نے آشنا کی 2سالہ بیٹی ضامنہ کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا ، بچی کے باپ شاہد کا سونیا سے گزشتہ 5سال سے معاشقہ چل رہا تھا ، اس نے گھر والوں کی مرضی سے شادی کر لی جس کا سونیا کو رنج تھا۔

پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |