2 وارداتوں میں لاکھوں روپے زیورات لوٹ لیے گئے

بدامنی میں مسلسل اضافے پر شہریوں کا احتجاج، ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ


Nama Nigar September 17, 2013
مسلح افراد نے پہلے چاندنی چوک میں ڈاکٹر محمد خان عالمانی کے ڈرائیور ذاکر شاہ کے کمرے میں داخل ہوکر ان سے نقد رقم، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر تشدد کرکے فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ماتلی میں بدامنی میں اضافہ، ڈکیتی کے 2 مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقد، زیورات، موبائل فون، پرائز بانڈز اور قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ماتلی میں گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا، گزشتہ رات 6 نامعلوم مسلح افراد نے پہلے چاندنی چوک میں ڈاکٹر محمد خان عالمانی کے ڈرائیور ذاکر شاہ کے کمرے میں داخل ہوکر ان سے نقد رقم، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر تشدد کرکے فرار ہوگئے۔



جبکہ دوسری واردات میں نجی بینک کے قریب پرویز احمد کے مکان پر تالے توڑ کر داخل ہوئے اورگھر کے افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر زیورات، نقد رقم، بانڈز اور قیمتی سامان لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ ماتلی تھانے میں درج کیا گیا جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ماتلی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |