6سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں65 سالہ شخص گرفتار
عدالت نے 3روزہ ریمانڈ دیدیا، رضوانہ پوتی جیسی ہے، ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، امام دین
اوڈیرو اسٹیشن کے گاؤں میں6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے65 سالہ ملزم کو 3 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
گاؤں ارضی ہکڑو میں 4 روز قبل مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بننے والی 6 سالہ بچی رضوانہ کے والد الہ ڈتو کھوکھر کی فریاد پر65 سالہ امام دین عرف مٹھو ہکڑو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سیشن جج مٹیاری کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 3 روز کے ریمانڈ پر سب جیل بھیج دیا۔ بچی کا طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹر نسرین طاہر سموں نے ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جس کے بعد حتمی رپورٹ جاریکی جائے گی۔
بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزم ان کے محلے میں رہتا ہے لیکن ان کی اس کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں پھر بھی اس نے ان کی بیٹی کو بہانے سے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ملزم امام دین ہکڑو نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی اس کے پوتا پوتی کی عمر کی ہے اور وہ ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایس ایچ او تھانہ اوڈیرو لعل کا کہنا ہے کہ اپنے طور پر کیس کی انکوائری کر رہے ہیں تاہم متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔