کراچی اور حیدرآباد میں مزید72افراد ڈنگی وائرس کا شکار

بچوں کو رات اور صبح میں مکمل آستین والے کپڑے پہنائے جائیں، ماہرین طب


Staff Reporter September 17, 2013
ماہرین طب نے کہا ہے کہ وائرس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو خطرناک علامت ہے۔ فوٹو: محمد نعمان / ایکسپریس

کراچی سمیت صوبے میں ڈنگی وائرس ہولناک صورت اختیار کررہا ہے،2دن کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں مزید72افراد ڈنگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد12سو سے زائد ہوگئی، ماہرین طب نے کہا ہے کہ وائرس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو خطرناک علامت ہے، ماہرین طب کاکہنا ہے کہ بچوں کو رات اور صبح کے اوقات میں مکمل آستین والے کپڑے پہنائیں جائیں۔



کیونکہ وائرس کا سبب بننے والے مچھر اپنی خوراک کیلیے صبح اور شام میں باہر نکلتا ہے اورانسان کوکاٹ کراپنی خوراک پوری کرتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔