فلپائن میں ہلاکت خیز زلزلوں میں 8 افراد ہلاک 60 زخمی

حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔


ویب ڈیسک July 27, 2019
حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فلپائن میں 5.4 اور 5.9 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرے بیٹنس کے علاقوں اطبیات میں 5.4 جس کی گہرائی 12 کلومیٹر جب کہ باسکو اور سبتانگ میں 5.9 شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام نے اب تک 8 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکے متوقع ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |