عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہوگئیمریم اورنگزیب

علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک July 27, 2019
نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کو استعمال کیا جا رہا ہے،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں، عرفان صدیقی کا قصوریہ ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ ان کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی، عرفان صدیقی کے خلاف جعلی ایف آئی آر کٹوائی گئی، جس گھر پر انہیں جیل بھیجا گیا وہ ان کی ملکیت ہی نہیں، کرایہ داری معاہدہ بھی عرفان صدیقی کے نام نہیں،عرفان صدیقی کے بیٹے نے یہ گھر 20 جولائی کو کرائے پر دیا۔ عرفان صدیقی کو اعجاز شاہ نے عمران خان کے حکم پر گرفتار کروایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ نواز شریف کا نام جڑا ہے وہ جیل جا رہا ہے، اس کے لیے نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کو استعمال کیا جا رہا ہے، ملک نہیں چلا سکتے تو کتنوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گے؟، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں