نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے نوازشریف

حکومت کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا، قائد مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک July 27, 2019
حکومت کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا، قائد مسلم لیگ (ن)

نوازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے اور جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کے چاروں صوبائی درالحکومتوں میں یوم سیاہ پر ہونے والے جلسوں پر بریفنگ دی۔ شہبازشریف نے سول لائن سمیت لاہور کے دیگر تھانوں میں ان سمیت دیگر لیگی رہنماوں و کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمات سے بھی نوازشریف کو آگاہ کیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لئے سرگرم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا اور ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جب کہ شریف خاندان نے نوازشریف کے ساتھ پرہیزی کھانا بھی کھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔