بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بعد اسحاق ڈار کا گھر بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

اسحاق ڈار کا گھر مکمل قانونی کارروائی کے بعد قبضے میں لیا گیا ہے ، اے سی ماڈل ٹاؤن


ویب ڈیسک July 27, 2019
اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور کمپنیاں بھی منجمد کی جاچکی ہیں فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور کمپنیوں کو منجمد کیے جانے کے بعد ان کا گھر بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

نیب عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور ذیشان نصراللہ رانجھا اور ایل ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر اپنی مدعیت میں تحویل میں لیا۔ 4 کنال 17 مرلے پر اسحاق ڈار نے اپنے اس گھر کو ہجویری بنگلہ کا نام دے رکھا ہے۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا کے مطابق اسحاق ڈار کا گھر قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے قبضہ میں لیا گیا ہے جبکہ نیب زرائع نے بتایا کہ شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر نیب نے اسحاق ڈار کو اشتہاری بھی قرار دیا ہوا ہے کیونکہ اسحاق ڈار نیب کے طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے اور لندن فرار ہو گئے جبکہ ان کی واپسی کے لیے بھی نیب نے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور کمپنیاں بھی منجمد کی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں