تربت میں دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ آفیسرسمیت 4 اہلکار شہید
شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں
تربت میں ایف سی بلوچستان پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے اہلکارہوشاب اورتربت کے درمیانی علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔ کیپٹن عاقب کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے قصبہ نوتھیں میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش انشاءاللہ ناکام ہوگی۔