شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں وزیراعظم

شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کے ورثا کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک July 27, 2019
شہید ہونے والے بہادر فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، عمران خان. فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کےجوانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 6 جوان شہید

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور ورثا کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔