پاک فوج کی قربانیاں خطے میں امن کے لیے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاء اللہ ناکام ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 27, 2019
دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاء اللہ ناکام ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

LONDON: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں ہیں۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 جوانوں اور بلوچستان میں ایف سی پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 4 اہلکاروں کی شہادت پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور اب توجہ سرحدی سیکورٹی بنانے پر ہے۔



اپنے ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاء اللہ ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

واضح رہے کہ شمالی کہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان جب کہ تربت میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایف سی پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔