اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کا دفاع کریں گے سربراہ پاک فوج

اب وقت آگیا ہے دنیا علاقائی امن کیلیے اپنا کردار ادا کرے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک July 27, 2019
یہ حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتےعزائم کی علامت ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ مادر وطن کا دفاع اور حفاظت ہر قیمت پریقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتےعزائم کی علامت ہیں، ہم اپنے مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اور اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے ایسے میں یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں اور دنیا کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |