سی این جی ایسوسی ایشن کاجمعرات کو ہڑتال کا اعلان

قدرتی گیس پر اولین حق صوبے کا ہے، قانون پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا ہے، سمیع گلزار


Business Reporter September 17, 2013
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز کوہفتہ وار چاردن قدرتی گیس سپلائی بند کرنے کے فیصلے کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت سندھ میں قدرتی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے لیکن اسکے باوجود حکومت نے دہری پالیسی اختیار کرتے ہوئے دیگر صنعتوں کو ہفتے کے 7دن گیس سپلائی برقرار رکھنے اور سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو لگا تار 5 دن گیس کی سپلائی معطل رکھنے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جسے سی این جی ایسوسی ایشن تسلیم نہیں کرتی۔



انھوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سے بدھ کو ملاقات ہوگی جس کے ایجنڈے میں سندھ کا معاملہ سرفہرست رکھا گیا ہے ، ایسوسی ایشن کے سندھ زون کے چیئرمین سمیع گلزار نے کہا کہ قانون کے مطابق قدرتی گیس پر اولین حق صوبے کا ہے لیکن اس قانون پر آج تک عمل درآمد نہیں کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔