انصاف کی فوری فراہمی کیلیے عدلیہ نے خاموش انقلاب برپا کردیا چیف جسٹس

ہمارا پہلا اقدامات جھوٹی شہادتوں اور جھوٹے گواہان کے خلاف ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 27, 2019
ہمارا پہلا اقدامات جھوٹی شہادتوں اور جھوٹے گواہان کے خلاف ہے، چیف جسٹس، فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ نے پاکستان میں خاموش انقلاب برپا کردیا ہے۔

لاہور میں جینڈرز بیسڈ وائلنس لاء پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سردار آصف سعید خان کھوسہ نے کہا کہ ہمارا آئین تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے اور ان حقوق کے تحفظ کے لئے ہم نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سے جینڈر بیسڈ وائیلنس کورٹس کا قیام بھی ایک ہے۔

فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پہلا اقدامات جھوٹی شہادتوں اور جھوٹے گواہان کے خلاف ہے اور آج مختلف عدالتوں میں جھوٹے گواہان کے خلاف مختلف مقدمات چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا اہم اقدام ججز کی استعداد کار میں اضافہ ہے اور ہم مشکور ہیں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے جو ہمارے اس مقصد کے حصول کےلئے ہمارے شانہ بشانہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہ عوام کی فلاح کےلئے تیسرا اقدام پولیس اصلاحات ہیں جس کے لئے بہت موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت ضلعی عدلیہ میں نئے دائر ہونے والےقدمات میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے اور اعلی عدلیہ میں ایسے مقدمات میں 20 کمی ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔