حکومت کا 200 ارب روپے کا سکوک بونڈ ٹو جاری کرنے کا فیصلہ

دو سو ارب روپے کے سکوک بونڈ حکومتی ساورن گارنٹی پر جاری کئے جائیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک July 27, 2019
دو سو ارب روپے کے سکوک بونڈ حکومتی ساورن گارنٹی پر جاری کئے جائیں گے، ذرائع، فوٹو: فائل

حکومت نےتوانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک بونڈ ٹو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکوک بونڈ ٹو کے اجرا سے متعلق وزارت خزانہ نے 29 جولائی کو بینکوں کے ساتھ اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل

اجلاس میں وزارت توانائی سمیت دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس لے حکام بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں توانائی کے شعبے کی مالی ضرورت پوری کرنے اور لیکویڈیٹی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سکوک بونڈ کے اجراء کے ذریعے فنانسنگ کے انتظام کا جائزہ لیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سو ارب روپے کے سکوک بونڈ حکومتی ساورن گارنٹی پر جاری کئے جائیں گے۔اس سے پہلے بھی سکوک بونڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |