ویرات کوہلی سے ناراض روہت نے انوشکا کو ’’ان فالو‘‘کردیا

کپتان اور نائب کپتان میں اختلافات کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں تاہم اب ان میں شدت آگئی ہے۔


Sports Desk July 28, 2019
کپتان اور نائب کپتان میں اختلافات کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں تاہم اب ان میں شدت آگئی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی باتیں پھر زیرگردش ہونے لگیں۔

اوپنر روہت شرما نے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو سوشل میڈیا پر 'ان فالو' کردیا،وہ اس سے قبل کپتان کے ساتھ بھی ایساکرچکے ہیں، اگرچہ انسٹاگرام پر کوہلی، روہت کو تو فالو کررہے ہیں مگر اہلیہ رتیکا ساجدے کو فالو نہیں کرتے، خود انوشکا روہت اور ان کی اہلیہ دونوں کو ہی فالو نہیں کرتیں۔

کپتان اور نائب کپتان میں اختلافات کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں تاہم اب ان میں شدت آگئی ہے، ایک سینئر کھلاڑی کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران منظور شدہ مدت سے زیادہ اپنی اہلیہ کو ساتھ رکھنے کا معاملہ بھی اسی سے جوڑا جا رہا ہے،کھلاڑیوں کے 2گروپس میں تقسیم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے ایک بار پھراصرار کیاکہ ٹیم میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں