فورسز پر حملے قابل مذمت دہشت گرد ناکام ہوں گے صدر مملکت

شر پسند پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں،عارف علوی


News Agencies July 28, 2019
شر پسند پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں،عارف علوی۔ فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ وطن عزیز کیلعے جان قربان کرنیوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انھوں نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لعے صبر و جمیل کی دعاکی۔

صدرمملکت نے کہا کہ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں،وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں