گوانتا نامو911 کیس کی سماعت جج نے رمزی الشبیہہ کو عدالت سے باہرنکال دیا

رمزی الشبیہہ کی دخل اندازی پرجج نے اسے عارضی طورپر عدالت کے کمرے سے نکال دیا۔


AFP September 17, 2013
رمزی الشبیہہ کی دخل اندازی پرجج نے اسے عارضی طورپر عدالت کے کمرے سے نکال دیا۔ فوٹو : فائل

گیارہ ستمبرکو ورلڈٹریڈ سینٹرپر حملوں کی منصوبہ بندی کے5ملزمان میں سے ایک کو گوانتانامومیں قائم عدالت کے کمرے سے اس وقت باہرنکال دیاگیا جب اس نے عدالت کی اجازت کے بغیربولنا شروع کردیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب فوجی جج کرنل جیمس پول نے ابتدائی سماعت کے بعدملزمان سے پوچھاکہ انھیں ان کے جوحقوق بتائے گئے ہیں وہ سمجھ میں آگئے۔ اس پریمنی رمزی الشبیہہ نے کہاکہ وہ کچھ کہناچاہتاہے اوراسے بولنے کاحق حاصل ہے، جج نے کہا کہ اسے حق نہیں۔ اس کی دخل اندازی پرجج نے اسے عارضی طورپر عدالت کے کمرے سے نکال دیا۔ بعدمیں جج نے اپنے اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس نے پہلے ملزم کوانتباہ کیاتھا مگروہ باز نہ آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |