سرائیکی صوبے کے بغیر وفاق کی اکائیوں میں توازن قائم نہیں ہوگا جمشید دستی

سرائیکی صوبے کا ایشو خاموش ضرور ہے مگر یہ ختم نہیں ہوا, جمشید دستی

سرائیکی صوبے کا ایشو خاموش ضرور ہے مگر یہ ختم نہیں ہوا, جمشید دستی فوٹو: فائل

مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی اور معروف سرائیکی رہنما جمشید دستی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کا ایشو خاموش ضرور ہے مگر یہ ختم نہیں ہوا، بلوچستان میں سرائیکیوں کا قتل عام انتہائی تشویش ناک ہے۔


وہاں اب تک 60 سے زائد سرائیکی مزدوروں کو پنجابی کہہ کر قتل کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے، سرائیکی صوبے کے قیام کے بغیر وفاق کی اکائیوں میں توازن قائم نہیں رکھا جا سکتا، حکومت 20 لاکھ قبائیلیوں اور25 لاکھ بلوچوں کو نہیں سنبھال سکتی اگر 5 کروڑ سرائیکی اٹھ کھڑے ہوئے تو معاملات حکومت کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story