کراچی سمیت سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان سیلابی صورت حال کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 28, 2019
کراچی میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے پیر سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا، کراچی اور ٹھٹہ ڈویژنز میں پیر کی رات سے بدھ کی دوپہر تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ آج رات سے بدھ کی صبح تک میرپورخاص، حیدرآباد اور شہیدبینظیرآباد ڈویژنز میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد میں پیر اور منگل کو اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں