افغان شہریوں کے لئے پاکستانی ویزے کا اجرا محدود

صرف بزرگ، مریض، خواتین، اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کئے جائیں گے، ترجمان سفارتخانہ


ویب ڈیسک July 28, 2019
نوسر باز گروہ کے خلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کر رہی، ترجمان سفارت خانہ فوٹو: فائل

پاکستانی سفارت خانے نے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی تک افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے۔

کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے، اس حوالے سے سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانی نوسرباز گروہ لوگوں سے پیسے لے کر سفارت خانے کے قونصلر سیکشن تک جانے کے لئے رسائی دیتا ہے، نوسر باز گروہ کو پولیس کی بھی تائید حاصل ہے اور اس گروہ کے خلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کر رہی، نو سر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اب صرف بزرگ، مریض، خواتین، اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کئے جائیں گے، نوسر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں