طالبان کا ہینڈلر نہیں چاہتا کہ مذاکرات شروع ہوں شیخ وقاص

اپردیرجیسے واقعات ہوتے رہے تومذاکرات نہیں ہونگے،علوی:یہ پوری قوم پرحملہ ہے،شازیہ مری


Monitoring Desk September 17, 2013
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طالبان آزاد پلیئر نہیں،ہارون الرشید کی ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

ن لیگ کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم اپر دیر واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

طالبان کا ہینڈلر نہیں چاہتا کہ مذاکرات کاعمل شروع ہو، انکا ہینڈلر امریکہ ، بھارت یا جو بھی ہو ، اپردیرکے واقعے کے ذمہ دارطالبان ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'ٹو دی پوائنٹ' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ ریاست کو بلیک میل کرکے اپنی شرائط منوالے گا تو یہ دیوانے کا خواب ہوگا۔ ہم نے مذاکرات کا فیصلہ کیا لیکن طالبان نے حملہ کرکے کیا پیغام دیا۔ حکومت انہیں ایک موقع دیناچاہتی ہے تاکہ عوام دیکھ لیں کہ مذاکرات کی پیشکش کا یہ کیا جواب دیتے ہیں۔



اس کے بعد ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم ان لوگوں میں شامل ہیں جو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کو اہم سمجھتے ہیں لیکن اگر اپر دیر جیسے واقعات رونما ہوتے رہے تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اگر سیز فائر ہوگا تو دونوں طرف سے ہوگا۔ اپردیر کا واقعہ مذاکرات کا عمل روکنے کی سازش ہوسکتی ہے۔ اگر فوج کے افراد کو مارا گیا تو سرجیکل آپریشن ضروری ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ پورے ملک کے عوام سانحہ اپردیر پرغم وغصے اور افسوس میں ڈوبی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔