جلد پی پی ارکان اسمبلی کو چہرے کالے کرکے گدھے پر بٹھایا جائیگا فردس شمیم نقوی

عالمگیر خان نے جمہوریت کے علم برداروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، فردوس شمیم نقوی


ویب ڈیسک July 28, 2019
عالمگیر خان نے جمہوریت کے علم برداروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، رہنما پی ٹی آئی (فوٹو: فائل)

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جلد پی پی ارکان اسمبلی کو چہرے کالے کرکے گدھے پر بٹھایا جائے گا۔

پارٹی سیکریٹریٹ "انصاف ہاؤس" میں پریس کانفرنس کرتے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہے، انکا ہر رکن اسمبلی قوم سے جھوٹ بولتا ہے، انکی نااہلی کی وجہ سے شہر کا حال برا ہوگیا یے۔ بارش قریب ہے اور اب نالوں کی صفائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اپنی انجینئرنگ کے علاوہ چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم بھی بھول گئے ہیں، وزیراعلی نالائق اعلیٰ ہیں اگر عوامی نمائندے ان کی چوریاں دکھائیں تو ان کی جان نکلتی ہے، وزیر بلدیات کا کام ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ بند کرے، شہر کے امن پر سوال آیا تو پی ٹی آئی پیچھے ہٹ جائے گی تاہم پیپلز پارٹی کو انکا اصلی چہرہ دکھایا جائے گا۔

فردوس شمیم نے کہا کہ حکومت سندھ اگر درست کام کرے گی تو ہم اسکی تعریف بھی کریں گے وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے چہرے سیاہ کرکے گدھے پر بٹھا کر گھمایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان ایک بار پھر گرفتار

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ بانی فکس اٹ اور رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی عالمگیر خان کے پرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کو الگ رنگ دے دیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آج کا واقعہ پیپلز پارٹی کی منشا کے مطابق اور پولیس کی سرپرستی میں پیش آیا، میں عالمگیر خان اور فکس اٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ مبذول کروائی، آج عالمگیر خان نے جمہوریت کے علم برداروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں