جہادی کہلوانے والے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں احسن اقبال

اپر دیرکا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، تحریک طالبان کی مذمت کرتے ہیں، شفقت محمود


Monitoring Desk September 17, 2013
اپر دیرکا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، تحریک طالبان کی مذمت کرتے ہیں، شفقت محمود. فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم امن کو راستہ دینا چاہتے ہیں لیکن کئی قوتیں اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان امن کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہوں، اپردیر کا واقعہ اس بات کا عندیہ ہے کہ وہ قوتیں مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہتیں۔

وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چودھری سے گفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ لال مسجدکے واقعہ کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، طالبان میں کئی جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہوچکے ہیں،اس کے علاوہ اس وقت کئی بیرونی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے بھی اپنی تجوریوں کے منہ کھول رکھے ہیں۔ ایک لابی ایسی بھی سرگرم عمل ہے جو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اورہتھیاروں خلاف متحرک ہے، اپنے آپ کو جہادی کہنے والے پاکستان کوغیرایٹمی بنانے کی سازش کرنے والی قوتوں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں۔



ہم مذاکرات کوایک موقع دینے کیلئے آگے آئے ہیں، ۔ تحریک انصاف کے رہنمااوررکن قومی اسمبلی شفقت محمودنے کہاکہ اپر دیرکا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، شہید ہونیوالے افسران اورجوانوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، تحریک طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ان کی مذمت کرتے ہیں، ایئرمارشل شاہد لطیف نے کہا کہ حکومت کی طرف طالبان کومذاکرات کی فراخدلانہ پیشکش کی گئی، جو اپردیرکے افسوسناک واقعہ کے بعد بھی برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں