افغانستان میں نائب صدر کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے دفتر خارجہ
افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے افغانستان میں نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر امن کے لیے پاکستان ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
کابل میں نائب صدر کے امیدوار پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح پر جان لیوا حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کابل میں نائب صدر کے امیدوار پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح پر جان لیوا حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Pakistan strongly condemns the terrorist attack on the office of Mr. Amrullah Saleh, a Vice Presidential candidate for the upcoming Presidential elections in Afghanistan. Pakistan condemns terrorism in all its forms and manifestations.
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے پاکستان افغانستان میں امن کے لیے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی بھی مکمل حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر حملے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے، حملے کا ہدف افغانستان میں نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح تھے۔