اپنے اردگرد ماحول کا احوال ٹویٹ کرنے والا درخت

سرخ شاہ بلوط کے درخت پر بہت سے سینسر لگے ہیں جس کا ڈیٹا اور معلومات ٹویٹ کی جاتی ہیں۔

سرخ شاہِ بلوط کا یہ درخت روزانہ اپنی کیفیت کے متعلق ٹویٹ کرتا ہے۔ فوٹو: اٹلس اوبسکیورا

LAHORE :
امریکا میں ایک ایسا درخت ہے جس پر ان گنت سینسر لگے ہیں۔ یہ درخت ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کا احوال ٹویٹ کرتا رہتا ہے۔

شاہِ بلوط کا یہ درخت میساچیوسیٹس کے ایک تحقیقی پارک میں موجود ہے۔ اس پر ایک خاتون مصنف جیسیا لی ہیسٹر نے ان گنت سینسر لگوائے ہیں جسے ناردرن ایریزونا یونیورسٹی کے طالبعلم ٹِم ریڈمشر نے تیار کیا ہے۔ 85 فٹ طویل یہ درخت اطراف کے ماحول کو نوٹ کرتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا احوال ٹویٹ کرتا رہتا ہے۔ حقیقی وقت میں نمی، درختوں میں پانی کے بہاؤ، تنے اور پتوں کی معلومات اور دیگر ڈیٹا بھیجتا رہتا ہے۔

درخت کی معلومات اگرچہ عملہ ٹویٹ کرتا ہے لیکن ٹویٹس پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ درخت خود اپنا ماجرا سنا رہا ہے۔ مثلاً ایک ٹویٹ میں درخت نے بتایا کہ،' اس مہینے میری شاخوں میں 0.278 ملی میٹر اور تنے کے گھیر میں 0.256 ملی میٹر اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story