کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی 54ویں سالگرہ منائی گئی
کم عمری میں اسٹار بننے کے جنون نے امریکہ کا کامیاب موسیقار بنا دیا
کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کی گزشتہ روز 54ویں سالگرہ منائی گئی۔ مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانامیں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیداہوئے تھے۔ موسیقی سے لگائو کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ مائیکل جیکسن نے اپنے کیریئرکے عروج میں تھرلر جیسی میوزک البم پیش کی جسے آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی میوزک البم کا اعزاز حاصل ہے۔
انھوں نے متعددناقابل فراموش البم تخلیق کیے۔ان کے اعزازات میں گنیز بک برائے عالمی ریکارڈمیں ایک سے زائد اندراجات، تیرہ گریمی اعزاز، تیرہ نمبر ایک گانے، اور سات سو پچاس ملین البم کی کاپیوں کی فروخت شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارمائیکل جیکسن پچیس اورچھبیس جون کی درمیانی شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے گانا۔