کینیڈا لیگ بم کے خطرے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف

معمول کی چیکنگ کے دوران وینیو میں کوئی مشکوک سامان دکھائی دیا


Sports Desk July 29, 2019
معمول کی چیکنگ کے دوران وینیو میں کوئی مشکوک سامان دکھائی دیا فوٹو:فائل

بم کے خطرے کی وجہ سے کینیڈا لیگ کا میچ تاخیر سے شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جمعے کے روز مونٹریال ٹائیگرز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان میچ 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی تھی، سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں گرائونڈ کے باہر قطاریں نظر آئیں، انھیں پولیس نے اندر جانے سے روکا تھا۔

اب یہ معلوم ہوا ہے کہ معمول کی چیکنگ کے دوران وینیو میں کوئی مشکوک سامان دکھائی دیا جس کی مکمل جانچ کرنے کے ساتھ پورے اسٹیڈیم کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا اور پھر اچھی طرح اطمینان کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین کو اسٹیڈیم میں انٹری کی اجازت ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں