
قربانی کے جانورکی تلاش کے لیے آنیوالے سرفراز احمد کودیکھنے کے لیے عوام کا جم غفیر امڈآیا، سرفراز احمد نے مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کوسراہا ،کپتان کو قربانی کے لیے کوئی جانور پسند نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مویشی منڈی ضرور آئیں گے اورسنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے پسندیدہ جانور خرید کرساتھ لے جائیں گے،اپنے ہیرو کو مویشی منڈی دیکھ کر شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، بعدازاں سرفرازاحمدسخت سیکیورٹی حصار میں مویشی منڈی سے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔