بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری خاتون سمیت 2 شہری زخمی

پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔

پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔ فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں گولہ باری سے دھیری گاؤں کی رہائشی خاتون نسرین اختر سمیت 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر نکیال منتقل کر دیا گیا جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، فائرنگ کا سلسلہ نہ رکنے پر پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔

واضح رہے کہ بھارت گزشتہ چند دنوں میں 240 سے زائد بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود اس سے باز نہیں آرہا، گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ناڑی سیكٹر کے علاقے فارورڈ كہوٹہ پر شدید فائرنگ اور گولہ باری كی جس کے نتیجے میں ہائی اسکول کی دیوار منہدم ہوگئی تاہم اسکول بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Recommended Stories

Load Next Story