سگریٹ نوشی پربالی وڈ اسٹاررنبیرکپورکوجرمانہ

وکیل نے جرمانہ بھر کے جان چھڑائی ، حکم عدولی پر قید ہوسکتی تھی


INP August 30, 2012
وکیل نے جرمانہ بھر کے جان چھڑائی ، حکم عدولی پر قید ہوسکتی تھی (فوٹو فائل )

بھارت کے معروف فلمی خاندان کپور فیملی کے چشم و چراغ کو بھرنا پڑ گیا دو سوروپے کاجرمانہ وہ بھی سگریٹ پینے پر۔ راک اسٹار رنبیر کپور مصروف تھے راجستھان میں بالی ووڈ فیورٹ گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ میں۔ وہاں کے مقامی اخبار نے راک اسٹار کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر شایع کر دیں۔ پھر کیا تھا وہاں کی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے رنبیر کپور کے خلاف عدالت میں شکایت کردی۔ عدالت نے رنبیر کپور کو نوٹس بھجوائے ۔

وہ خود تو پیش نہیں ہوئے مگر ان کے وکیل نے دو سو روپے جرمانہ بھر کر جان چھڑائی کیونکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر جرمانہ نہ بھرا گیا تو اداکار کو چھ ماہ کی قید بھگتنا پڑ سکتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں