سی این جی شیڈول تبدیل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

سوئی سدرن نے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اب ہفتے میں 3 دن گیس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک September 17, 2013
سوئی سدرن نے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اب ہفتے میں 3 دن گیس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی، جس کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتے میں 48، 48 گھنٹے کی دوبار لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا جس پرآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے جمعرات کوہڑتال کی کال دی تھی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ نئے شیڈول کی وجہ سے شہریوں کو 5 دن تک سی این جی سے محروم رہنا پڑے گا، یہ فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز جمعرات اور ہفتے کے روز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔ سوئی سدرن کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے