کراچی پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ٹارگٹڈ آپریشن میں 9 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شراب، ایک ڈمپر اور اسمگل کی گئی سائیکلز سے لداٹرک بھی برآمد ہوا، پولیس


ویب ڈیسک September 17, 2013
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شراب، ایک ڈمپر اور اسمگل کی گئی سائیکلز سے لداٹرک بھی برآمد ہوا، پولیس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مبینہ پولیس مقابلےمیں 2 ملزم ہلاک ہوگئے، جبکہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 11 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزموں کورکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں ملزم ہلاک ہوگئے، ملزموں کی شناخت گلبہار کے رہائشی مستقیم اور ذیشان کے نام سے کرلی گئی، ملزموں کےقبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اورگلشن اقبال سےچھینی گئی موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی میں چھاپہ مار کر 5 ملزم گرفتارکرلئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شراب، ایک ڈمپر اور اسمگل کی گئی سائیکلز سے لداٹرک بھی برآمد ہوا، جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازارمیں پولیس نے 2 منشیات فروش اور شیرشاہ کے علاقے سے ایک مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیا، رینجرز نے بھی شاہ فیصل نمبر 2 میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں