ممبئی حملہ کیس پاکستانی عدالتی کمیشن کے دورہ بھارت کا نیا شیڈول جاری

نئے شیڈول کے مطابق اب پاکستان کا 8 رکنی عدالتی کمیشن گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے21 ستمبر کو بھارت جائے گا


ویب ڈیسک September 17, 2013
نئے شیڈول کے مطابق اب پاکستان کا 8 رکنی عدالتی کمیشن گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے21 ستمبر کو بھارت جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستانی عدالتی کمیشن کے ممبئی حملہ کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے لئے دورہ بھارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق ایف آئی اے کے 2 پراسیکیوٹر، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 4 وکلا اور ایک عدالتی ریکارڈ کیپر پر مشتمل 8 رکنی عدالتی کمیشن اب 21 ستمبر کو کیس کے 4 گواہان سے جرح کرنے اور ان کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے 15 روزہ دورے پر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کمیشن کو پہلے 11 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم بھارت میں ہندو دیوتا مہاراج گنیش کے تہوار پر سالانہ چھٹیوں کے باعث کمیشن کا دورہ منسوخ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں