پانچویں ون ڈے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 49 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
آسٹریلیا کے 298 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی
پانچویں اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو 49 سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 298 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شین واٹسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 گیندوں پر 143 رنز بنائے جبکہ کپتان مائیکل کلارک نے بھی بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 75 رنز اسکور کئے، دیگر کھلاڑیوں میں فلپ ہیوز 2، آرن فنچ 26، جارج بیلے 4، ایڈم ووس 8، جیمز فالکنر 10، مچل جانسن 2 اور کلنٹ میکے 5 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ فواد احمد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے کرس جارڈن نے 3 اور بوئڈ رینکن اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے 298 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، روی بوپارا نے ٹیم کی جیت کے لئے اپنا پورا زور لگایا لیکن ان کی ہمت بھی 66 گیندوں میں 62 رنز بنانے کے بعد جواب دے گئی اور وہ مچل جانسن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، جو بٹلر بھی ٹیم کو 42 رنز سے زیادہ کا سہارا نہ دے پائے، دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل کاربیری 30، جوئے روٹ 21، ایون مورگن 30، بین اسٹوکس 27، کرس جارڈن 14 اور بوئڈ رینکن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے جیمز فالکنر نے 3، مچل جانسن نے 2 جبکہ فواد احمد، ایڈم ووس اور شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
بہترین کارکردگی پر شین واٹسن کو مین آف دی میچ اور مائیکل کلارک کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔