موسیقی کے ذریعےامن کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہےشاہدہ منی

صدارتی ایوارڈ کی نامزدگی پر پرستاروں کے رابطہ کرنے پر شکر گزار ہوں ،ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter August 30, 2012
صدارتی ایوارڈ کی نامزدگی پر پرستاروں کے رابطہ کرنے پر شکر گزار ہوں ،ایکسپریس سے گفتگو (فوٹو فائل )

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے منتخب ہونے والی معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ موسیقی کے ذریعے پوری دنیامیں امن کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔ اگر اس سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے تواس کے بہترین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ صدارتی ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے سے قبل بھی میںاس مشن پرکام کررہی تھی اوراب میں اس ذمے داری کو مزید بہترانداز سے نبھائونگی۔

ان خیالات کااظہار شاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کی نامزدگی پرچاہنے والوں کی فون کالز کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ بیرون ملک بسنے والے پرستاروں کی طرف سے ای میلز اورایس ایم ایس موصول ہوتے رہے۔ اس زبردست رسپانس کے بعد مجھ پر بہت ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں اوراب میں پاکستان سے امن، محبت اوربھائی چارے کے پیغام کو پوری دنیاتک پہنچانے کے لیے بڑھ چڑھ کرکام کرونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |