رانا ثنااللہ سے جیل میں ایسا رویہ رکھا گیا جو دشمن سے بھی نہ رکھا جائے شہباز شریف

حکومت دورہ امریکا کے فوراً بعد دہشتگردوں کے حملے کی وجوہات بتائے، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک July 29, 2019
حکومت دورہ امریکا کے فوراً بعد دہشتگردوں کے حملے کی وجوہات بتائے، اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے ساتھ ایسا رویہ رکھا گیا جو دشمن سے بھی نہیں رکھا جاتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ ابھی امریکا یاترا سے واپس آئے ہیں، دورے کے فورا بعد ایک ہی دن دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، وزیر خارجہ اس ایوان کو اعتماد میں لیں اور بتایا جائے کون یہ سازش کر رہا ہے، کون افغانستان میں امن کے لیے کوششوں کو خراب کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس ایوان کے تقدس کو مجروح نہ ہونے دیا جائے، آج اس ایوان میں ہمارے بہت سے اراکین موجود نہیں ہیں، اگر پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے گئے تو آپ سے بہت شکایت ہوگی، اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کمزوری سمجھا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ آج رانا ثنااللہ سے ملاقات ہوئی ہے، راناثنااللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ ان کے پاس بیڈ ہے نہ میٹرس ہے، دشمن سے بھی ایسا رویہ نہیں رکھا جاتا جب کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگائی گئی، پتہ لگا کہ ان کا کوئی جرم نہیں تھا، شکر ہے حکومت کو عقل آگئی اور اتوار کو عدالت لگا کر ان کی ضمانت کرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں