وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس وزیر ریلوے کی ایم ایل ون پراجیکٹ پر بریفنگ

وزیراعظم کی وزیر ریلوے کو ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت


ویب ڈیسک July 29, 2019
وزیراعظم کی وزیر ریلوے کو ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت۔ فوٹوفائل

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریل کی سواری عام آدمی کی سواری ہے لہذا ریلوے کے سفر اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک منصوبوں کا نہایت اہم اور تذویراتی پراجیکٹ ہے، منصوبے کی تکمیل سے جہاں نہ صرف ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی وہاں عوام کو مال برداری و سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں