فردوس جمال کی تنقید پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہیے، ماہرہ خان

یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہیے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کی جانب سے تنقید کیے جانے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ ہماری جنگ اس مخصوص سوچ کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ کامیاب عورت ایک ڈراؤنی سوچ ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم حال ہیں اور جو ہم کرتے ہیں اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے لیکن میں اُن سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھ سے پوچھے بغیر میری حمایت میں باہر آئے'۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ بطور فنکارہ مجھے اپنی انڈسٹری پر فخر ہے اور میں شکر گزار ہوں اُن سینئرز کی جنہوں نے نہ صرف دوسروں کا بلکہ میرے لیے بھی راستہ ہموار کیا، مجھے خود پر بھی فخر ہے کیوں کہ اپنی زندگی کے اس سفر میں میں فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے وہ کچھ کیا ہے جو مجھے ٹھیک لگا ہے لیکن اس بات سے کبھی پریشان نہیں ہوئی کہ دوسروں کے مطابق میرے لیے کیا ٹھیک ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B0f_iVnBWa_/"]


فلم 'پرے ہٹ لو' کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہیے ہم لوگوں کی رائے کو برداشت کرتے ہیں اور ہماری جنگ اس مخصوص سوچ کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کامیاب عورت ایک ڈراؤنی سوچ ہے لیکن حقیقتاً ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ یہ خوبصورت اور عورت کو با اختیار بنانے کے لیے ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک کے بعد دوسرے کے پیچھے پڑنا بند کریں اس طرح ہمارا ملک اور ہماری انڈسٹری کامیابی کی جانب بڑھے گی۔

یہ پڑھیں: ماہرہ خان کو ہیروئن نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، فردوس جمال

واضح رہے کہ حال ہی میں معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن ہیں۔
Load Next Story