افغانستان کو امریکا سے سیکیورٹی معاہدے کی کوئی جلدی نہیں حامد کرزئی
سیکیورٹی معاہدے کے بعد امریکا انخلا کے بعد بھی افغانستان کے فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر استعمال کرسکے گا۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ طے کرنے کی ابھی کوئی جلدی نہیں ہے۔
کابل میں یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق جلد سے جلد حتمی معاہدے کےلئے پرامید ہے تاہم انہیں اس سلسلے میں کوئی جلدی نہیں ہے اور یہ معاہدہ آئندہ سال اپریل میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد ملک کے نئے سربراہ کے ساتھ ہی طے پائے گا۔
افغان صدر حامد کرزئی اس سے قبل بھی اس بات کا برملا اظہار کرچکے ہیں انہیں امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کی جلدی نہیں ہے تاہم اب ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نےاس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان سے سیکیورٹی معاہدہ رواں سال اکتوبر میں طے پاجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے بعد 2014 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بھی امریکا افغانستان کے فوجی اڈے قانونی طور پر مستقل بنیادوں پر استعمال کرسکے گا۔