بورڈ نے امام الحق کے اسکینڈل پر مٹی ڈال دی
غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی،ایسی حرکات برداشت نہیں کریں گے،وسیم
پی سی بی نے امام الحق کے سوشل میڈیا اسکینڈل پر مٹی ڈال دی.
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم خان نے کہاکہ امام الحق کا واقعہ افسوسناک ہے، ہماری اوپنر سے تفصیلی گفتگو ہوئی،ہم نے انھیں یہ احساس دلایاکہ یہ رویہ اچھا نہیں، اس طرح کے واقعات نہ صرف کرکٹر کی اپنی ذات کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ پاکستان کرکٹ پر بھی حرف آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ نے امام الحق پر واضح کردیاکہ اس طرح کی حرکات برداشت نہیں کی جا سکتیں، اپنا رویہ تبدیل کریں اور صرف کرکٹ پر توجہ دیں، اوپنر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی طلب کی اورآئندہ کسی شکایت کا موقع نہ دینے کا یقین دلایا ہے۔ وسیم خان نے امید ظاہر کی کہ امام الحق اپنی غلطیوںسے سبق سیکھ کر بہتر رویے کا مظاہرہ کریں گے۔
یاد رہے کہ ایک حلقہ اس کیس میں اوپنر کو بے گناہ ثابت کرنے پر مصر اور ان کی لڑکیوں کے ساتھ گفتگو کی اسکرین شاٹس کو جعلی قرار دے رہا تھا لیکن وسیم خان کے بیان سے تصدیق ہوگئی کہ وہ قصوروار تھے۔