وزیراعظم نے کرکٹ سے متعلق بھارت کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کا ٹاسک دیا ہے نجم سیٹھی
مصباح الحق کی کپتانی سے مطمئن ہوں، صرف ایک سیریز میں کارکردگی میں اونچ نیچ سے زلزلہ نہیں آنا چاہیے، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور وہ آئندہ 3 ماہ میں بھارت کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ مصباح الحق کی کپتانی سے مطمئن ہیں، صرف ایک سیریز میں کارکردگی میں اونچ نیچ سے زلزلہ نہیں آنا چاہیے، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے 10 دن میں کردیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت جانے کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔