ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل ہمارے مفاد میں ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان

متعلقہ محکمے،ادارے پیش رفت کریں، وزیراعلیٰ آفس سرپرستی کرے گا،اجلاس سے خطاب


APP July 30, 2019
منی لانڈرنگ کیسز میں 29 گرفتار، ضبط، منجمد اثاثوں پر جے آئی ٹی بن گئی، اداروں کی بریفنگ فوٹو: فائل

SHANGHAI: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد امن کے قیام کے لیے ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے تاہم متعلقہ محکمے اور ادارے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد میں پیش رفت کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ باتیں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدارآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایف اے ٹی ایف کی 11 سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے 55کیسز رجسٹر کیے گئے 29 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ ضبط اور منجمند کئے گئے اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں این جی اوز اوراین پی اوز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے طریقہ کا ر کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس ضمن اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں