لاہورانجینئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے القاعدہ کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

غیر قانونی طور پر مقیم دونوں دہشت گردوں کے کمرے سے سرکٹ کٹس ،موبائل اور غیر قانونی سمیں برآمد ہوئی ہیں۔

دونوں دہشت گرد یو ای ٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، فوٹو: فائل

حساس اداروں نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی سے گرفتارالقاعدہ کے رکن کی نشاندہی پر انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اس کے 2 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کئے گئے القاعدہ کے مبینہ رکن کی نشاندہی پر انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کاروائی کی اور اس کے مزید 2 ساتھی حراست میں لے لئے، حراست میں لئے گئے دونوں دہشت گرد یو ای ٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں کے کمرے سے جہادی لٹریچر کے علاوہ سرکٹ کٹس ،موبائل اور غیر قانونی سمیں بھی برآمد کی ہیں۔

گرفتار کئے گئے دونوں دہشت گردوں کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہیں، حراست میں لئے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story