فلم انڈسٹری بحال ہوگیمستقبل سے مایوس نہیںمصطفی قریشی
پروپیگنڈہ درست نہیں ، پنجاب میں اچھی فلموں پر لوگوں کا باہر نکلنا اچھی بات ہے،انٹرویو
فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ میںفلم انڈسٹری کی خراب صورتحال سے کبھی مایوس نہیں ہوا کیونکہ مجھے امید ہے آج نہیں تو کل فلم انڈسٹری کی رونقین ضرورواپس آئیں گی،جو لوگ ان حالات میں بھی فلمیں بنا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں جب تک فلم انڈسٹری میں اس سے محبت کرنے والے اور اسے زندہ رکھنے کا عزم رکھنے والے موجود ہیںفلم انڈسٹری قائم رہے گی،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،
انھوں نے کہا کہ عید پر پنجاب میں لوگ فلمیں دیکھنے کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلے ہیںاور فلمیں کامیاب ہوئی ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ سنیما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھیں،حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ ان حالات میں فلم انڈسٹری کو سہارا دے۔ مجھے امید ہے جلد پاکستانی فلموں کا سنیمائوں پر راج ہوگا جو لوگ فلم انڈسٹری کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔