کراچی میں آپریشن کے باجود کارکنوں کا قتل دہشتگردی اور بربریت ہے الطاف حسین

کراچی میں ایک جانب ٹارگٹڈ ایکشن کیا جارہاہے دوسری جانب قتل اور دہشت گردی کے واقعات بھی جاری ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک September 17, 2013
کراچی میں قیام امن کے لئے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری کے بجائے دہشتگردوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے ، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اکطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل اور دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایک جانب کراچی میں قیام امن کے لئے ٹارگٹڈ ایکشن کیا جارہاہے دوسری جانب قتل اور دہشت گردی کے واقعات بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے 2کارکنوں اور2 ہمدردوں کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا جو دہشت گردی کی بدترین اور کھلی مثال ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ شہر میں قیام امن کے لئے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری کے بجائے دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں