ایم کیوایم کے رہنما ندیم ہاشمی کوپولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام ثابت نہ ہونے پررہا کردیا گیا

دوران تفتیش اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ندیم ہاشمی 2 پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہیں،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم


ویب ڈیسک September 17, 2013
ندیم ہاشمی کو 11 ستمبر کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ایم کیوایم کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کو بے گناہ قرار دینے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت سے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ندیم ہاشمی سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیشن کا آغاز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی اوردوران تفتیش اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ندیم ہاشمی 2 پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ندیم ہاشمی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ان کے کیس پر دفعہ 497 بی لگا دی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

واضح رہے ندیم ہاشمی کو 11 ستمبر کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں