فاسٹ بولر حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے

ایک اور پاکستانی کرکٹر کے بھارت کا داماد بننے کا امکان


Muhammad Yousuf Anjum July 30, 2019
ایک اور پاکستانی کرکٹر کے بھارت کا داماد بننے کا امکان فوٹو:فائل

شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔ ذرائع کےمطابق رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی لڑکی ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے۔ ہاں ہونے پر شادی دبئی میں اگست کے تیسرے ہفتے ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کا موقف ہے کہ بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں