سابق زمبابوین کرکٹر پوری رات خطرناک مگرمچھ کے ساتھ سوتے رہے

گائے وائٹال رات بھر اپنے بیڈ پر سوتے رہے اور مگر مچھ ان کے بیڈ کے بالکل نیچے موجود رہا۔


ویب ڈیسک September 17, 2013
گائے وائٹال کے کمرے میں موجود مگرمچھ 8 فٹ لمبااور 150 کلوگرام وزنی تھا۔ فوٹو: کیٹرز

عموما لوگ اپنی صبح کی ابتدا کسی اچھے کام سے کرتے ہیں لیکن زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر گائے وائٹال کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اگر اسے دنیا میں سب سے بری صبح کی ابتدا کہا جائے تو ہرگز غلط نہ ہوگا۔


رپورٹس کے مطابق گائے وائٹال جب ایک صبح اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو اپنے کمرے میں 8 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ کی موجودگی پر حیران رہ گئے جو کہ پوری رات ان کے کمرے میں موجود رہا اور وہ اس سے بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ وائٹال کے کہنا ہے کہ وہ رات بھر اپنے بیڈ پر سوتے رہے اور مگر مچھ ان کے بیڈ کے بالکل نیچے موجود رہا، میں اپنے زندہ موجود ہونے پر تو حیران ہیں مگر اس بات پر زیادہ خوش ہوں کہ صبح جاگنے کے بعد اپنے بیڈ کے کونے پر اپنے پاؤں لٹکا کر کافی دیر تک بیٹھے مگر پھر بھی مگرمچھ سے محفوظ رہے۔ وائٹال کے مطابق ان کے کمرنے میں آنے والا مگرمچھ گھر سے کچھ کلومیٹر دور واقعے ایک دریا سے آیا تھا اور اسے پکڑنے کے بعد واپس وہیں چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گائے وائٹال نے 1993 سے لے کر 2003 تک زمبابوین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دوران 46 ٹیسٹ میچز اور 147 ایک روزہ میچز کھیلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں