کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز سے خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری

دو ملزمان ایم کیو ایم کے مرکز کے باہر کھڑی چرا کر لے گئے

دو ملزمان ایم کیو ایم کے مرکز کے باہر کھڑی چرا کر لے گئے فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز کے باہر سے پارٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ویگو گاڑی چوری ہوگئی۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز کے دفتر کے باہر سے پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی پک اپ ویگو گاڑی چوری ہوگئی۔




ایکسپریس نیوز نے ایم کیو ایم کے مرکز پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیدل چلتے دو ملزمان ایم کیو ایم کے مرکز کی جانب آتے ہیں۔ کچھ دیر بعد ملزمان گاڑی لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔

گاڑی ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا ماڈل 2013 کا ہے۔
Load Next Story